تلنگانہ

محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو 1500 روپے جرمانہ _ تلنگانہ کے نظام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج کا فیصلہ

نظام آباد _ 12 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کی ایک ضلعی عدالت نے محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو 1500 روپے جرمانہ عائد کیا ہے

تفصیلات کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج سرینواس راؤ نے شہر نظام آباد کے 4 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں محبت کے نام پر ایک لڑکی کے ساتھ ہراساں اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے25 سالہ  اظہر خان پر 1500 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اظہر خان ورنی روڈ پر کرانہ  کی دکان چلاتا تھا ۔ فی الحال وہ  عادل آباد ضلع کے عمری میں مقیم ہیں۔کچھ مہینے قبل اس نے نظام آباد شہر کی ایک لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے اس سے محبت کے نام پر پریشان کرتا تھا، ایک دن 4 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اس نے  لڑکی سے سڑک پر چھیڑ چھاڑ کی ۔ وہاں موجود لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تو وہ جھگڑا شروع کردیا ۔جس پر   پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے بعد اے سی پی نے عدالت  میں چارج شیٹ داخل کی، عدالت نے تفتیش کرکے ملزم کو  1,500 جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے  تین ماہ قید کی سزا دی  جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button