نیشنل

کیرالہ کی مندروں میں آرایس ایس کارکنوں کے داخلہ پرلگی پابندی

نئی دہلی: کیرالہ حکومت کے ماتحت ’تراونکور دیوسوم بورڈ‘ نے اعلان کیا ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ کوئی بھی شخص اب مندروں میں کام نہیں کرے گا۔ یعنی مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

 

اس فیصلہ کے بعد ہندوتوا تنظیم نے ریاست کی بایاں محاذ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست کے مندروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دراصل حال ہی میں کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے شری سرکار دیوی مندر کو لے کر ایک حکم جاری کیا گیا تھا

 

جس میں کہا گیا تھا کہ مندر احاطہ میں اسلحہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ چونکہ آر ایس ایس کی شاکھامندروں میں لگتی تھی اور آر ایس ایس کارکنان اسلحہ کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے تھے اس لیے عدالت نے انھیں مندر سے دور رہنے کا حکم دیا تھا۔

 

اب تراونکور دیوسوم بورڈ نے اپنے ماتحت آنے والے سبھی 1200 مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button