انٹر نیشنل

پاکستان میں سرگرم عبدالرحمان مکّی عالمی دہشت گرد: اقوام متحدہ

نئی دہلی: اقوام متحدہ سلامتی کونسل UNSC نے پاکستان کے دہشت گرد عبدالرحمان مکی کو ایک عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔ مکی 26/11 حملوں کے ماسٹرمائنڈ اور لشکرطیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا برادرنسبتی ہے۔ گزشتہ برس ہندوستان کی جانب سے چین کی سرزنش کئے جانے کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ پابندی لگائے جانے سے متعلق کمیٹی کے تحت مکی پر پابندی لگائے جانے کی تجویز کو چین نے روک دیا تھا۔ وہ ہندوستان اور امریکہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ مکی دہشت گرد تنظیم میں مختلف قائدانہ رول ادا کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button