جنرل نیوز

پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں ایک ملک ایک الیکشن ، این آر سی کا نفاذاور یکساں سیول کوڈ کے بلز منظور کئے جائیں گے : ڈی اروند

پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں ایک ملک ایک الیکشن این آر سی کا نفاذاور یکساں سیول کوڈ کے تعلق سے بلز منظور کئے جائیں گے 

نظام آباد پریس کلب کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام سے بی جے پی امیدوار دھرم پوری اروند کی مخاطبت

نظام آباد:11/مئی (اردو لیکس ) نظام آباد بی جے پی پارلیمانی امیدوار و سیٹنگ ایم پی مسٹر دھرم پوری اروند نے کہاکہ یہ پارلیمانی انتخابات ملک کے مستقبل سے تعلق رکھتے ہیں جس میں ملک کی حفاظت آبادی اقتصادی اور ملک کی ترقی کے علاوہ آرٹیکل 370، تین طلاق، CAAپر عمل آوری کے ساتھ ساتھ NRCکا نفاذ اور ایک ملک ایک الیکشن جیسے اہم نکات پر مشتمل ہے۔ بی جے پی نظام آباد پارلیمانی امیدوار مسٹر دھرم پوری اروند نے آج نظام آباد پریس کلب میں منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام سے مخاطب تھے

 

انھوں نے کہاکہ میں نے پچھلے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر عوام و کسانوں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے میری سیاسی زندگی بے داغ ہے اور مجھ پر کوئی بد عنوانیوں و دھاندلیوں کے الزامات نہیں ہے۔ نہ میں کبھی لیا اور نہ میں کبھی لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی اسکیمات ہندو مسلم کیلئے ہی نہیں تمام طبقات کیلئے فائدہ مند ہیں جبکہ کانگریس پارٹی صرف اقلیتوں کی بھلائی کیلئے دستور میں ترمیم و تبدیلی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے کئی مرتبہ دستور میں ترمیم کی ہے اور دستور میں ”سیکولر“لفظ شامل کیا گیا۔ مسٹر دھرم پوری اروند نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں کو مذہبی تحفظات کے نام پر مخالفت کرتی ہے

 

جبکہ مسلمانوں کو EWSاکنامیکل ویکر سیکشن کے تحت تحفظات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بی جے پی پارلیمانی امیدوار نے کہاکہ کانگریس حکومت 6نکاتی اسکیمات پر عمل نہیں کیا۔ CAA، NRCاور یکساں سیول کوڈ پر اپنا موقف واضح نہیں کرتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ CAA، NRCقوانین کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سروے کے مطابق نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

 

اور پچھلے پارلیمانی انتخابات میں حاصل کئے گئے ووٹوں سے زائد ڈبل ووٹوں کی اکثریت سے میری کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے ہندوؤں کے مخالف پالیسی اختیارکرتی رہی ہے۔ انہوں نے 13/مئی کو ہونے والے رائے دہی کے دن خواتین کے چہرہ اور سر پر کوئی کپڑا ڈھکا نہ رہنا چاہئے اس سلسلہ میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو لیٹر لکھنے کا ذکر کیا ہے۔

 

نظام آباد پارلیمانی امیدوار دھرم پوری اروند نے کہاکہ ماہ جون میں ہونے والے پہلے پارلیمانی اجلاس میں ایک ملک ایک الیکشن این آر سی کا نفاذاور یکساں سیول کوڈ کے تعلق سے بل منظور کیاجائے گا۔ قبل ازیں نظام آباد پریس کلب صدر راما کرشنا، جنرل سکریٹری شیکھر نے پارلیمانی امیدوار دھرم پوری اروند کا خیرمقدم کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button