جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں عازمین حج کا تربیتی کیمپ _ ممتاز عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی بنگلور

نارائن پیٹ 06/مئی (اردو لیکس)ریاست کرناٹک کے معروف وممتاز عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی بنگلور نے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے زیر اہتمام 5/مئی کو شیلا گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹھ میں منعقدہ دوسرے حج تربیتی کیمپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں ہر دینی عمل اور عبادت کا تذکرہ ہے

 

جیسے نماز قائم کرو، زکواۃ ادا کرو، روزہ رکھو مگر حج کا زکر کیا گیا تو صرف اللہ تعالٰی کیلئے کرنے کی تخصیص اور شرط کیساتھ ذ کر کیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حج پورے اخلاص اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرنے کا متقاضی ہوتا ہے اور اسی لئے اس کو زندگی بھر اور پوری عمر میں صرف ایک مرتبہ فرض قرار دیا گیا ہے، مولانا محترم نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں عبادت ہے تو مدینہ منورہ میں محبت ہے اور حج کے لئے عازمین کرام جو پہلے مکہ مکرمہ جاتے ہیں وہ بڑے خوش نصیب ہیں اور جو پہلے مدینہ منورہ پہنچکر پھر حج کیلئے مکہ مکرمہ جاتے ہیں وہ بھی بڑے خوش نصیب ہیں، مولانا نے حضرات فقہائے کرام کے اقوال کی روشنی میں اس کی زبردست وقابل تحسین توجیح اور وضاحت کی اور سال حال تیلنگانہ سے عازمین کرام کی پہلے مدینہ منورہ کی روانگی پر تمام عازمین کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا حج مدینہ منورہ ہی سے کیا تھا

 

اور آپ سب کو اس سنت پر عمل کی سعادت اور اس اعزاز کا شرف حاصل ہورہا ہے جو خوش نصیبی کی بات ہے، سوا گھنٹے سے زائد اپنے بصیرت افروز خطاب میں مولانا نے زیارت رسول، عظمت مدینہ اور روضہ اطہر پر سلام عرض کرنے آداب اور اس کے صحیح ومسنون طریقہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور موبایئل کے کثرت سے استعمال اور تصویر کشی کے فتنہ سے احتراز وبچنے کی تلقین کی جبکہ اس تربیتی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو معزز مہمان گرامی جناب الحاج غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب صدر اسٹیٹ حج کمیٹی تیلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حج کمیٹی تمام عازمین کرام کو جو ضیوف الرحمن کہلائے جاتے ہیں

 

ان کی مکمل رہبری ورہنمائی کرتے ہوئے ان سب کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات پہونچانے کی سعی وفکر کررہی ہے اور ان عازمین کرام کی خدمت کو اپنے لئے سعادت سمجھتی ہے، جناب خسرو پاشاہ صاحب نے کہا کہ جمعیتہ علماء کی نمایئندگی پر تیلنگانہ سے عازمین کے جو قافلے 13/مئی سے پہلے روانہ ہورہے ہیں ان میں زیادہ تر کرناٹک اور مہاراشٹر کے وہ عازمین کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے ووٹ اور جمہوری حق سے استفادہ کرچکے ہیں، انہوں نے تمام عازمین کرام سے درخواست کی کہ وہ اپنی روانگی کے مقررہ تاریخ سے چوبیس گھنٹہ قبل حیدرآباد میں حج ہاوز پر اپنے سامان کے ساتھ رپورٹنگ کریں، اس اجلاس کو نائب صدر ضلع حج سوسائٹی مولانا حافظ عبد القوی حسامی ، مولانامفتی شفاعت علی نظامی نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ جو عازمین کرام 13/مئی سے قبل ووٹ ڈالے بغیر جارہے ہیں

 

وہ مدینہ منورہ پہنچکر ملک کی سالمیت اور دستور کی حفاظت اور امن وامان کیلئے خصوصی دعاوں کا ضرور اہتمام فرمایئں یہی آپ کا ووٹ ہے اور اس دعا میں ووٹ سے زیادہ انشاءاللہ طاقت ہوگی، اس دوسرے تربیتی اجلاس کی کاروائی جناب الحاج عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی نے چلائی جبکہ اس اجلاس کی صدارت محترم جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ نے کی، قبل ازیں اس اجلاس میں ضلع کے تمام——- عازمین کرام کو ٹیکہ( ویکسینیشن ) دیئے گئے اور ایک صاحب خیر کی جانب سے عازمین کرام کی خدمت میں ٹراویلنگ بیاگ تقسیم کئے گئے، نمایندہ رکن اسمبلی نارائن پیٹھ جناب شیو کمار ریڈی نے اس اجلاس میں پہنچکر معزز مہمانان کرام وعازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کی ترقی واستحکام اور امن وبھائ چارگی کے لئے دعایئں کرنے کی اپیل کی

 

، حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے تمام معزز مہمانان کرام کی گلپوشی وشال پوشی کی گئی اور عازمین کرام کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر محترم جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ، مولانا سید شاہ حافظ احمد حسینی شرفی جانشین سجادہ نشین درگاہ کولم پلی، مولانا شفاعت علی نظامی، مولانا فاروق بن مخاشن، جناب خلیل احمدتاج، جناب اعجاز احمد موظف پوسٹ ماسٹر، ائے آر رحمان، عظیم مڑکی، جناب سرفراز انصاری، عبدالمنیر پردے ، ظہیر پاشاہ کوسگی ، ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button