تلنگانہ

تفریح کے لئے جانے والے حیدرآباد کے 4 نوجوان ندی میں غرق

حیدرآباد _ 29 مئی ( اردولیکس) تفریح کے لئے آندھراپردیش جانے والے حیدرآباد کے چار نوجوان باپٹلہ ندی میں غرق ہو گئے۔ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے سے تعلق رکھنے والے 6 دوستوں کا ایک گروپ آندھراپردیش کے سوریہ لنکا بیچ میں تفریح منانے کے بعد واپسی میں باپٹلہ منڈل کے قریب ناگراجو ندی پر رک گئے اور ندی کے ساحل پر ٹھیر کر نظارہ کررہے تھے کہ پانی کی تیز موجوں نے ان میں سے چار کو بہا لے گئے جس سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جاری امدادی کارروائیاں شروع ہو گئیں

 

۔ لاپتہ نوجوانوں کی شناخت سنی، سنیل، کرن اور نندو کے طور پر ہوئی ہے، جو حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے رہائشی ہیں۔ان میں سے دو نعشیں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button