انٹر نیشنل

مدینہ منورہ : ضیوف الرحمان میں چھتریوں کی تقسیم

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر ہے اور مدینہ منورہ میں اب بھی حجاج کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ جس کے پیش نظر مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھنے کےلیے چھتریوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔عاجل نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی بڑی تعداد اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرحجاج کرام مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں جبکہ بیشتروقت مسجد نبوی الشریف میں گزارتے ہیں۔

 

 

موسم گرما کے پیش نظرمسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھنے کےلیے وقتا فوقتا ان میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں۔انتظامیہ کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ اب تک حجاج میں 1200 سے زیادہ چھتریاں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی حجاج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دھوپ کی تپش اور ’لو‘سے محفوظ رہنے کےلیے اپنے رہائشی مقامات سے باہر جاتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طورپرکریں علاوہ ازیں پانی اورٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button