جنرل نیوز

کانگریس پارٹی ہی اقلیتوں کی ٹھوس ترقی کے اقدامات کر سکتی ہے  

صنعت نگر اسمبلی کانگریس ٹکٹ کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کے بعد مری آدیتہ ریڈی کا میڈیا سے خطاب

حیدرآباد:ٹی پی سی سی Delegate مری آدیتہ ریڈی، اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ گاندھی بھون پہنچے اور صنعت نگرحلقہ اسمبلی کے لئے درخواست فارم حوالے کیا۔ اس دوران ان کے حامیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے گلپوشی و تہنیت پیش کی۔آدیتہ ریڈی بعدازاں گاندھی بھون کے احاطہ میں مختلف میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جواب دئے۔

 

 

اس موقع پر ایم آدیتہ ریڈی نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کا اقتدار یقینی ہے اور کانگریس کے ذریعہ ہی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے ممکنہ اقدامات انجام دئے جاسکتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ سابق میں کانگریس کی جانب سے اقلیتوں کی ہمہ جہد ترقی کے بہت سارے قدم اٹھائے گئے تھے جس میں قابل ذکر تحفظات شامل ہے۔

 

 

انہوں نے صنعت نگرحلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے وزیر سرینواس یادو کو تخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرینواس یادو ہر پہلو سے ناکام ثابت ہوئے ہے۔ آدیتہ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ وزیر سرینواس یادو ترقیاتی اقدامات کم اور رعب زیادہ جھاڑتے ہے۔

 

 

انہوں نے عوام بالخصوص صنعت نگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بی آر ایس اور بی جے پی کو سبق سیکھائے اور کانگریس کا ساتھ دیتے ہوئے حقیقی ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنائے۔ آدیتہ ریڈی نے اپنی مظبوط دعوی داری کا دعوی کرتے ہوۓ تلنگانہ کانگریس اور ہائی کمان کے تہہ یقین ظاہر کیا کہ وہ ان کو ہی صنعت نگر اسمبلی کا ٹکٹ فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button