نیشنل

بڑی خبر _ راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا _ الیکشن لڑنے پر بھی پابندی

نئی دہلی _ 24 مارچ ( اردولیکس) لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ انہیں لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا کہ نااہل کا فیصلہ 23 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سورت کی عدالت نے راہول گاندھی کو وزیر اعظم مودی کے نام سے ان کی توہین کرنے کے معاملے میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

 

اس پس منظر میں راہول گاندھی، جو کیرالا کے وایناڈ حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں کو نااہل قرار دے دیا گیا ۔  کیونکہ وہ مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار پائے گئے تھے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یہ کارروائی عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 8 کے تحت کی گئی ہے۔ اس سے راہول گاندھی نے 8 سال تک الیکشن لڑنے کا موقع گنوا دیا۔

 

کانگریس قائدین لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے دیے گئے نوٹیفکیشن پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ منیش تیواری نے کہا کہ یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے پاس کسی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو اس پر فیصلہ کرنا چاہئے اور وہ بھی الیکشن کمیشن سے بات کرنے کے بعد۔ ایم پی سسیتھور نے الزام لگایا کہ اس سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے 24 گھنٹے بعد اس فیصلے کا اعلان کرنا اشتعال انگیز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button