نیشنل

ہندوستان کے 29 کروڑ پتی چیف منسٹرس۔ چیف منسٹرآندھراپردیش کی ملکیت سب سے زیادہ

نئی دہلی: اسو سی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) کے انتخابی حلف نامہ کے حوالہ سے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 29 موجودہ چیف منسٹرس کروڑ پتی ہیں۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ملکیت سب سے زیادہ 510 کروڑ روپے ہے جبکہ مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی کی ملکیت سب سے کم یعنی 15 لاکھ روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اروناچل پردیش کے چیف منسٹر پیما کھانڈو کی ملکیت 163 کروڑ روپے اور اڈیشہ کےچیف منسٹر نوین پٹنایک کی ملکیت 63 کروڑ روپے ہے۔ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور دہلی کے چیف منسٹراروند کیجریوال کی ملکیت 3 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button