نیشنل

گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم، کئی گاڑیوں کو نقصان 40 گرفتار۔ پولیس کی بھاری جمیعت تعینات

نئی دہلی: ریاست گجرات کے وڈورا میں فرقہ وارانہ تصادم کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور40 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی جس کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئےعلاقہ میں پولیس کا بھاری بندوبست کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوراتری کے موقع پر گربا کھیلنے کے بعد دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی۔ سنگباری کے نتیجہ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وڈودرا کے پولیس عہدیدارپی آر پٹیل کے مطابق میلاد النبیؐ قریب ہےجس کے پیش نظر کچھ لوگوں نے مندر کے نزدیک واقع الکٹرک پول پرمذہبی پرچم لگائے تھے۔ ہندو طبقہ کے لوگوں نے اس پر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ پولیس کے مطابق اس تنازعہ کے بعد جھگڑا بڑھا اورسنگباری ہوئی۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 40 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button