انٹر نیشنل

اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں گھس پڑی،نمازیوں پر حملہ۔ زخمیوں کی جانب سے یا اللہ یا اللہ کی صدائیں۔ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: اسرائیلی پولیس نے آج مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر درجنوں نمازیوں پر حملہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ کے اندر داخلے پر فلسطینی شہری برہم ہو گئے اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی جن میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسی دوران حماس نے فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی جس کے بعد فلسطینی خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ گئی۔وہیں دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں یہ کارروائی لاٹھیوں اور پتھر سے لیس برہم افراد کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر کی ۔

اسرائیل نے غزہ سے کئی راکٹ فائر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عینی شاہدین کےحوالے سے میڈیا میں نشر خبروں میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہی تھی اس دوران اسرائیلی پولیس اندر گھس آئی اورگرینیڈ پھینکے، ان میں سے ایک ان کو بھی لگا جس کی وجہ سے انھیں سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔

اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس ملکیوں پر حملہ کررہی ہے جن میں اعتکاف میں بیٹھنے والے بھی شامل ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی گئی۔اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کے بعد عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button