جرائم و حادثات

ریونت ریڈی کے کاروں کا قافلہ حادثہ کا شکار _ سرسلہ ضلع میں واقعہ

کریم نگر _ تلنگانہ کے سرسلہ ضلع  کے ایلاریڈی پیٹ منڈل کے تما پور میں تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کے کاروں کا قافلہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔یہ  حادثہ اس وقت پیش آیا جب قافلہ میں شامل تیز رفتار 6 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے بعد ریونت ریڈی کی کار کے  غبارے کھل گئے اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعے میں 4 کاریں اور 2 رپورٹرز کی کاروں کو نقصان پہنچا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار میں وی 6، ٹی وی 9، این ٹی وی، اے بی این، ساکشی، نیوز ناؤ اور بگ ٹی وی کے رپورٹرس سفر کر رہے تھے۔ چند رپورٹرس  کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس حادثے میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button