جنرل نیوز

اقلیتی اقامتی اسکول و کالج خانہ پور میں ازادی کی ڈا یمنڈ جوبلی کی اختتامی تقریب

حیدرآباد: اقلیتی اقامتی اسکول و کالج خانہ پور میں آزادی کے 75 سال جشن تقریب کا اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر وائس چیئرمین عبدالخلیل نے شرکت کی۔ اسکول کے طلباء نے کلچرل پروگرام پیش کرتے ہوئے عمدہ مظاہرہ کیا۔

وائس چیئرمین عبدالخلیل نے طلباء کو زور دیا کہ وہ جس مقصد کے لئے اقامتی مدرسہ میں آئے ہیں اس پر توجہ دیں اور تعلیم کے مقصد کو حاصل کریں اور عمدہ اخلاق کا مظاہرہ کریں ۔پرنسپل ستیم نے اقامتی اسکول کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اولیاء طلباء کو زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی جائزہ لیں ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی خانہ پور محمد محراج ، سینئیر صحافی محمد مجیب الدین ، شیخ پرویز ، کالج کوآرڈینیٹر عزیز احمد ، اسکول کوآرڈینیٹر شہناز بیگم، جونیر اسسٹنٹ اظہار احمد خان ،وارڈن افسر اللہ خان ، اساتذہ محمد علی، سراج ،  جیوتی ، وجیہ، سریلاتا ، آصف علی ، مولوی شیخ رئیس، حافظ شیخ قیصر،اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button