نیشنل

راہول گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر _ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قرار داد منظور

نئی دہلی _ 9 جون ( اردولیکس ڈیسک) کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز کو متفقہ طور پر منظوری دی ہے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا احساس تھا کہ صرف راہول گاندھی ہی لوک سبھا میں مؤثر طریقے سے پارٹی کے مسائل پر بحث کر سکتے ہیں۔

 

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے راہول گاندھی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ وہ پر امید ہیں کہ راہول گاندھی اس تجویز کو قبول کریں گے۔ وینوگوپال نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر راہول گاندھی سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔

 

راہول گاندھی اس کے لئے سب سے موزوں شخص ہیں اور وہ پارٹی کے مسائل کو پارلیمنٹ میں مضبوطی سے اٹھانے اور پارٹی کی قیادت کرنے کے لیے بہترین لیڈر ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ورکنگ کمیٹی کے فیصلے پر فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button