تلنگانہ

مکان کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد _ گروہالکشمی اسکیم کو جولائی سے شروع کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 2 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آیندہ ماہ جولائی سے غریب خاندانوں کو ذاتی مکان کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے والی ” گروہا لکشمی ” اسکیم کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ریاستی سیکرٹریٹ میں 10 ویں یوم تاسیس تلنگانہ کی 21 روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے قومی پرچم کشائی کرتے ہوئے تقاریب کا افتتاح کیا۔

اپنی ڈیڑھ گھنٹے کی طویل تقریر کے دوران چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے متحدہ آندھراپردیش کے قیام سے تلنگانہ ریاست کی تشکیل تک علاقے کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بلواسطہ طور پر کانگریس اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیف منسٹر نے علحیدہ تلنگانہ تحریک کے دوران آندھرائی قیادت کی جانب سے کھڑا کی گئی رکاوٹیں اور توہین کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔

 

چیف منسٹر کے سی آر  نے کہا کہ 60 سالہ دور حکومت میں کسی ایک حکومت نے برقی کا مسئلہ حل نہیں کیا لیکن نئی ریاست کے طور پر تشکیل پانے والی تلنگانہ میں یہ مسئلہ چند دنوں میں ہی حل ہوگیا۔ کے سی آر نے کہا کہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے تلنگانہ بڑی ریاستوں سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے لوگ بھی تلنگانہ ماڈل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بہت کم مدت میں ملک کے لئے ایک مثالی بن گیا ہے اور تلنگانہ ہر میدان میں سرفہرست ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستیں ہماری اسکیموں کو نافذ کررہی ہیں۔کے سی آر نے کہا کہ ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے میں تلنگانہ سرفہرست ہے اور انھوں نے انتخابات میں وعدہ کرتے ہوئے ہر گھر کو پانی فراہم کرکے اپنا وعدہ پورا کیا۔ کے سی آر نے کہا کہ گروہالکشمی اسکیم کے تحت  مکان کی تعمیر کے لیے تین لاکھ روپئے فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم پر  جولائی سے عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button