تلنگانہ

حیدرآباد میں اگلے ماہ 8 دن بینکس کو تعطیلات

حیدر آباد: ریزرو بینک آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں مختلف وجوہات کی بنا پر ستمبر میں 8 دن بینکس کو تعطیلات رہیں گی۔

 

 

آئندہ ماہ کے دوران اتوار ، دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے بشمول جملہ 17 چھٹیاں ہوں گی تاہم یہ چھٹیاں تمام ریاستوں میں یکساں نہیں ہوں گی۔ حیدر آباد میں بینکس اتوار ، دوسرے ہفتہ کو بند رہیں گے ۔

 

 

17 ،18 اور 28 ستمبر کو بھی بینکس بندرہیں گے۔ ان دنوں جنم اشٹمی، و نائک چتور تھی اور عید میلادالنبی صلعم کی چھٹیاں ہوں گی۔ بینکس کے بند ہونے کے باوجود آن لائن بینکنگ کی خدمات دستیاب رہے گی ۔ 3 ستمبر کو اتوار 7 ستمبر کو جنم اشٹمی ، 9 ستمبر کو دوسرا ہفتہ ، 10 ستمبر کو اتوار ،

 

 

17 ستمبر کو اتوار 18 ستمبر کو گنیش چتورتھی ، 19 ستمبر کو گنیش چتور تھی ، 23 ستمبر کو چوتھا ہفتہ 24 ستمبر کو اتوار اور 28 ستمبر کو عید میلادالنبی صلعم کی چھٹی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button