تلنگانہ

عادل آباد کے مجیب کی ایمانداری _ تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تہنیت

عادل آباد سے تعلق رکھنے والے مجیب اس وقت اپنی ایمانداری کے سبب عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر مستقر عادل آباد کے رمس اسپتال کے روبرو مجیب نامی چھوٹی سی ہوٹل و دکان چلاکر گذر بسر کرتے ہیں۔مجیب نے اس وقت اپنی ایمانداری کا مظاہرہ کیا جب ایک غیر مسلم شخص اپنے ضروری دستاویزات و دس ہزار نقد رقم والا پاکیٹ ان کی ہوٹل میں بھول کر چلایا گیا۔پاکیٹ ملنے کے بعد مجیب نے قریبی 2 ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچ کر سی آئی پروشتم سے ملاقات کرتے ہوئے یہ تمام ان کے حوالے کردیں

 

جس پر محکمہ پولیس کی جانب سے مجیب کی ایمانداری کی ستائش کی گئی۔اسی ضمن میں آج تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن عادل آباد کے ذمہ داران جناب سلیم الدین صاحب،خلیل احمد،کے ایم کوثر،شیخ نصیر،ایم اے عزیز،محمد اقبال،محمد ہادی نے صدر محمد غوث صاحب کی سرپرستی میں مجیب نامی شخص کی دکان پہنچ کر شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان تمام نے مجیب کی ایمانداری دیانتداری کی تعریف کی اورتفصیلات سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button