جنرل نیوز

مسلمان کبھی حالات کاشکوہ نہ کرے چونکہ وہ تو آنا یقینی ہے خواہ دنیا میں ہو کہ مرنے کے بعد

متکلم اسلام وکیل احناف مولانا الیاس گھمن سے حرم میں ملاقات وچاے نوشی 

تحریرکردہ

عبد القیوم شاکر القاسمی

 جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء

نظام آباد تلنگانہ

واردحال الحرم المکی 

 

گذشتہ جمعہ شہرنظام آباد کے موقرعلماءکرام سفرعمرہ پرروانہ ہوے قافلہ میں مولانا ارشد علی قاسمی مفتی مبین قاسمی حافظ خلیل کے علاوہ عتیق الرحمان مالک بلیو ڈائمنڈ فنکشن ہال شامل تھے آج منگل کے روزبعد نمازفجراپنے معمولاتِ سے فراغت کے بعدصحن حرم میں متکلم اسلام وکیل احناف مولاناالیاس گھمن سے ملاقات رہی اس موقع پر مولانا نے قیمتی نصیحتیں فرمائی جس کو نفع عامہ کی خاطر ضبط تحریر کیا ہوں اللہ پاک توفیق عمل نصیب فرمائے آمین

فرمایا کہ حالات توہرمومن پرانے یقینی ہیں چونکہ وہ ایمان والاہے اگر حالات آنانہ ہوتے تو اللہ کے نبی پر مصائب کے پہاڑنہ ٹوٹتے جس سے معلوم ہوتا ہیکہ اگر اسلام والا ہے تو بندہ پر حالات کاانایقینی ہے اب اگر اسلام کیوجہ سے دنیا میں آجاتے ہیں تو اس کو برداشت کرلیتا اورسہ لینایہ آسان سودا ہے بہ نسبت مرنے کے بعدپیش آنے والے حالات کے اس لےء حالات کاشکوہ مسلمان کوکبھی نہیں کرنا چاہیے

بات بالکل برحق ہے اورسمجھ میں آنے والی بھی کہ اگر زندگی میں کوی حالات یامصائب کا نہ آنا ممکن ہوتا تونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرکبھی حالات نہ آتے مگراحادیث و سیرت کی کتابوں سے معلوم ہوتاہیکہ جس قدرمشکلات ومصائب نے اللہ کے نبی کو گھیرا ہے اس قدر کسی اور نبی کونہیں جس کو خود آپ علیہ السلام نےواضح فرمادیا

لقد اخفت فی اللہ وما یخاف احدولقداوذیت فی اللہ ومالایوذی احد۔۔۔

آپ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستہ میں جس قدرمجھے ستایاگیا اورڈرایا گیا اتنا کسی اورکو نہیں ستایا گیا اب اگر ہم مسلمان ہونے کی وجہ سے ستاے اورڈراے جارہے ہیں تو اس میں شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے

نیز سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ اگر دنیا میں خوشیوں والی زندگی چاہتے ہو تو دوستی محبت اوریاری ہمیشہ غریبوں سے کرو مالداروں سے نہیں مولانا نے اپنا موبائل نکال کر رابطہ نمبرات بتایا کہ میری بھی دوستی ہمیشہ غریبوں سے ہی رہتی ہے میں زیادہ تر انہی سے رابطہ میں رہتا ہوں راقم الحروف اس موقع پر شکریہ ادا کرتاہے مولانا عمرآن عبدالعزیز مولانامکارم الاسلام صاحبان کاجن کے توسط سے یہ ملاقات بآسانی ممکن ہوی اللہ پاک اپنے ہرمومن بندہ کو اس کی خدمات کو قبول فرمائے اور اپنے گھر کا بارباردیدار نصیب فرماے

آمین ثم آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button