تلنگانہ

مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے محمد امتیاز کی درخواست

حیدرآباد _ 28 اگست ( پریس نوٹ) تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج وزیر رکن پارلیمنٹ مانک راؤ ٹھاکرے سے تلنگانہ پی سی سی کے سیکرٹری محمد امتیاز نے گاندھی بھون میں ملاقات کی اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ مسلم قائدین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انتخابات سے قبل زیادہ سے زیادہ مسلم نمائندگی دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے لیکن جب ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ سامنے آتا ہے تو مسلمانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے محمد امتیاز نے کہا کہ کانگریس کی ابتدا سے یہ روایت رہی ہے کہ پرانے شہر کے چند ایک حلقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیتے ہوئے مسلمانوں کو نمائندگی دینے کی بات کہی جاتی ہے لیکن ریاست کے دیگر اضلاع جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں بھی مسلمانوں کو ٹکٹ دیا جائے۔ انہوں نے تنظیمی سطح پر بھی پارٹی میں مسلم نمائندگی میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔ جس پر مانک راؤ ٹھاکرے نے ہمدردانہ غور کرنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button