نیشنل

وجئے واڑہ میں سرکاری افطار تقریب، چندرابابو نائیڈو نے مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کی —

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے وجئے واڑہ میں حکومت کی جانب سے منعقدہ افطار دعوت میں شرکت کی اور مغرب کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر مختلف مسلم رہنما، معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ ریاست میں اماموں اور مؤذنوں کے بقایاجات جلد جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے جذبات کا احترام کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

چندرابابو نائیڈو نے بتایا کہ اتحاد حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں کی ترقی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں افطار تقاریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

 

چیف منسٹر نے مزید کہا کہ آٹو نگر کے قیام کے ذریعے اقلیتوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، جبکہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان سے حاصل ہونے والے وسائل مسلمانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک امن، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے اور حکومت اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button