تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں سردی کی شدت میں اضافہ ۔ 

عادل آباد ۔ متحدہ ضلع عادل آباد میں روزانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔عادل آباد میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔صبح کے اوقات میں شدید سردی کے سبب لوگ کانپتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سردی کی شدت کی وجہ سے عوام صبح دس بجے تک گھروں میں محدود رہنے پر مجبور ہیں۔ متحدہ ضلع عادل آباد کے ایجنسی علاقوں میں شدید سردی کے سبب عوام کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔اور اسی طرح سردی کی شدت کی وجہ سے عوام روزانہ کے اوقات کے برخلاف تاخیر سے نوکریوں اور مزدوری پر روانہ ہورہے ہیں۔ضلع میں پیر کے روز 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button