نیشنل

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے 10 سالہ لڑکا تنہا نکل پڑا گھر سے _ اس کے بعد کیا ہوا ویڈیو دیکھیں

لکھنو _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) اترپردیش کے سابق چیف منسٹر و بانی صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 10 سالہ لڑکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں، لڑکا، جس کی شناخت شیام لال یادو کے طور پر ہوئی ہے،  گورکھپور ریلوے پولیس ( جی آر پی ) کے اہلکاروں کے سوالات کا جواب دے رہا تھا جنہوں نے لڑکے کو ٹرین میں اکیلے سفر کرتے ہوئے دیکھا۔

 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ منگل کو شیام لال مہاراج گنج کے لکشمی پور سے گورکھپور پہنچا اور ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سیفائی گاوں کے لیے ٹرین پکڑی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا، اسے کانپور میں جی آر پی نے روک دیا۔

اس کے والد شیو کمار یادو کو چہارشنبہ کی رات جی آر پی سے فون آیا کہ ان کا بیٹا کانپور میں پایا گیا ہے اور جی آر پی کے پاس محفوظ ہے۔ پولیس اہلکار نے مجھے بتایا کہ میرا بیٹا ان کے پاس محفوظ ہے اور مجھ سے اسے واپس لے جانے کو کہا۔  جس پر وہ کانپور گئے اور جمعہ کی صبح اپنے بیٹے کے ساتھ واپس آئے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کو اس واقعہ کی خبر ملی، تو انہوں نے مہاراج گنج میں پارٹی لیڈروں کو بلایا، اور ان سے کہا کہ وہ 10 سالہ بچے کو سفائی  لے آئیں تاکہ وہ ملائم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کر سکے ۔ملائم سنگھ کا طویل علالت کے بعد پیر کو گروگرام کے ایک خانگی  اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button