نیشنل

جموں کشمیر میں یاتریوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گر پڑی ، 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

نئی دہلی _ جموں و کشمیر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یاتریوں کو لے جانے والی بس کھائی  میں گرنے سے 10 افراد ہلاک گئے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ حکام کے مطابق پنجاب کے امرتسر سے کچھ یاتری جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی کے درشن پر جانے کے لیے بس کے ذریعے روانہ ہوئے۔

 

ویشنو دیوی مندر کے بیس کیمپ کٹرہ کے پاس  جموں سری نگر ہائی وے پر جھجر کوٹلی علاقے میں بس بے قابو ہو کر بریج سے کھائی میں گر پڑی ۔ یہ حادثہ کٹرہ بیس کیمپ سے 15 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب تھوڑی ہی دیر میں یاتری منزل پر پہنچنے والے تھے

بس حادثے کی اطلاع مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو دی۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 10 کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 55 دیگر زخمی ہو گئے۔ جموں کے ایس ایس پی چندن کوہلی نے کہا کہ سبھی کو بس سے نخال لیا گیا ہے۔

 

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button