نیشنل

جموں وکشمیرمیں بس کھائی میں گرپڑی 11 ہلاک 27 زخمی

جموں و کشمیرمیں آج پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور27 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہضلع پونچھ میں رونما ہوا۔ذرائع کے مطابق منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک منی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں گرپڑی۔ مہلوکین کی شناخت 14 سالہ معروف احمد، 40 سالہ بشیر احمد، 18 سالہ روضیہ اختر، 40 سالہ زرینہ بیگم، 65 سالہ محمد حسین، 20 سالہ ناظمہ اختر، 5 سالہ عمران احمد، 70 سالہ عبدالکریم اور 40 سالہ عبدالقیوم کے بطور ہوئی ہے یہ سب مقامی بتائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button