تلنگانہ
تلنگانہ کے تمام چیک پوسٹس بند۔ احکامات جاری

حیدرآباد ۔ ریاستی حکومت نے ٹرانسپورٹ چیک پوسٹس کو بند کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے دو ماہ قبل ٹرانسپورٹ چیک پوسٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنرس اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکومت کے احکامات کے مطابق ریاست میں تمام چیک پوسٹس کو فوری طور پر بند کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹس کے قریب نصب بورڈس اور رکاوٹیں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ریکارڈ، فرنیچر اور سامان فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس منتقل کیا جائے۔ آر ٹی اے کمشنر نے تجویز دی
کہ مالی اور انتظامی ریکارڈ کو مربوط اور محفوظ کیا جائے۔



