نیشنل

اترپردیش میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم _ 18 افراد ہلاک

لکھنو _ 10 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے اناؤ ضلع میں چہارشنبہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ایک بس اور دودھ کے ٹینکر کے درمیان ہوئے تصادم کے واقعہ میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ آگرہ سے تقریباً 247 کلومیٹر دور اناؤ کے بیہتا مجاور تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ اس حادثے میں ڈبل ڈیکر بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

 

جس میں سوئے ہوئے مسافر فوت ہوگئے ۔ حادثہ ایکسپریس وے پر بائیں جانب سے دودھ کے ٹینکر کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ اس حادثے میں دو خواتین اور ایک دس سال کے بچے سمیت 18 بس مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ 20 کے قریب مسافر شدید زخمی ہیں۔ بس میں بچوں سمیت 100 کے قریب مسافر بیٹھے تھے۔مہوبہ ضلع کی ٹراویل کمپنی کی سلیپر بس، بہار کے شیوہر سے دہلی جا رہی تھی،

 

چہارشنبہ کی صبح تقریباً 6 بجے بیہٹا مجاور علاقے کے جوگی کوٹ گاؤں کے پاس لکھنؤ سے آگرہ جانے والے ٹینکر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button