انٹرٹینمنٹ

سن رائزرس کی مالکن کاویہ مارن کریں گی میوزک کمپوزر انرودھ چندرن سے جلد ہی شادی

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ 

سوشیل میڈیا سنسیشن سن رائزرس حیدرآباد کی مالکن کاویہ کلائیدھی مارن اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں ہے ملک و بیرون ملک کاویہ مارن کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے آئے دن انہیں شادی کے پرپوزلس بھی ملتے رہتے ہیں کاویہ مارن کا نام انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک اور رشبھ پنتھ کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے

 

۔ یہی نہیں بلکہ کچھ دنوں پہلے کاویہ مارن اور رشبھ پنتھ ایک ساتھ بھی دیکھے گئے دونوں کی ایک ساتھ والی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد کہا جانے لگا تھا کہ اوروشی روٹیلا سے بریک اپ کے بعد رشبھ پنتھ نے نئی شروعات اس مسٹری گرل کے ساتھ کرلی ہے خبریں یہ بھی تھیں کے دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں لیکن بعد میں یہ افواہ ثابت ہوئی ۔اب کاویہ مارن کے متعلق خبریں گرم ہیں کہ وہ کوئی کھلاڑی سے نہیں، بلکہ رئیل لائف باشاہ سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں جو کوئی اور نہیں بلکہ ساوتھ کے 33 سالہ کا میاب میوزک کمپوزر انرودھ روی چندرن ہیں

 

جنہوں نے ” وائی دیس کولا ویری ڈی” جیسے گیت کو کمپوز کر کے راتوں رات شہرت کمائی اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں کی کامیاب میوزک کی کمپوزنگ کی انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ” جوان ” کے گیتوں کے علاوہ رجنی کانت کی فلم ” جیلر کی میوزک بھی کمپوزنگ کی اور ایسے وقت میں اپنی میوزک سے شاہ رخ خان کا ساتھ دیا جبکہ شاہ رخ خان کا کیریر ڈوبتا نظر آ رہا تھا جس کی وجہ شاہ رخ خان سے لے رجنی کانت روی چندرن کے دیوانے ہیں بتاتے چلیں کاویہ مارن سن گروپ کے کلاندھی مارن کی دختر ہیں ان کی تقریبا 30 ہزار کروڑ ملکیت ہے۔ ان کی پیدائش چنائی میں ہوئی ۔

 

کاویہ مارن نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسٹیلا مارلس کالج سے کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ پھر نیو یارک اور برطانیہ سے بزنس کی ڈگری حاصل کی ۔رپورٹس کے مطابق کاویہ مارن اور انرودھ کی جلد ہی شادی ہونے والی ہے اور تاریخ بھی طے ہو چکی ہے لیکن اس کا خلاصہ حصہ نہیں ہوا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کاویہ اور انرودھ کی شادی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبائی سے بھی شاندار ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button