نیشنل

سرکاری ہاسپٹل میں ایک ہی دن 24 بچوں کی موت۔ مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں واقعہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ کے گورمنٹ ہاسپٹل میں ایک ہی دن میں 24 بچوں کی موت سے سنسنی پھیل گئی۔مرنے والوں میں 12 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔

 

شکایت کی گئی ہے کہ ہاسپٹل میں عملے اور ادویات کی کمی کی وجہ سے ان بچوں کی موت ہوئی۔ ان بچوں کی اموات پر ہاسپٹل کے ڈاکٹر شیام راؤ وکوڑے نے رد عمل ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ 12 بچوں کی موت ہوئی جبکہ دیگر 12 بچوں کی اموات الگ الگ وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہاسپٹل میں عملہ کی کمی ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں ریاست مہاراشٹرا کے تھانے کے سرکاری ہاسپٹل میں ایک ہی دن میں 18 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان دونوں واقعات کو لے کر بی جے پی حکومت پر جم کر تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button