تلنگانہ

گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

حیدرآباد۔  ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات جب گورنر حیدرآباد سے ہریانہ کے لیے روانہ ہو رہے تھے، تو ان کا قافلہ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

 

اس دوران کشن گوڑہ پل کے قریب ایک کار اچانک ان کے قافلے کے درمیان آ گئی، جس کے باعث ایک گاڑی کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس کے نتیجے میں قافلے میں شامل تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکورٹی کے عملے کے چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔

 

خوش قسمتی سے کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شمس آباد پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور کیس درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button