نیشنل

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں عمارت کے منہدم ہونے سے 3 افراد ہلاک، 5 دیگر زخمی

وشاکھاپٹنم _ 23 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے راموجوگی پیٹ علاقہ میں تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ میں 14سالہ انجلی،اس کے بھائی 17سالہ درگا پرساد اوربہار سے تعلق رکھنے والا 27سالہ چھوٹو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کے شیواشنکرا، ایس راما راؤ، پریتی کلیانی، ایس کرشنا اور ایس روجارانی شامل ہیں۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، این ٹی آر ایف اور ریونیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امداد اور بچاو آپریشن شروع کردیا۔  اس  عمارت میں جملہ8 افراد موجود تھے۔زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button