نیشنل

بریکنگ نیوز _ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا

نئی دہلی _ 23 مارچ (اردولیکس ڈیسک)  وزیر اعظم نریندر مودی  پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے الزام میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو گجرات کی سورت کی ضلعی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں آئی پی سی کی دفعہ 504 کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

 

2019 میں کرناٹک میں کولار انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر، انہوں نے یہ کہتے ہوئے تبصرے کیے کہ ملک کے تمام چوروں کا خاندانی نام مودی کیوں ہے۔  راہول گاندھی کے خلاف یہ مقدمہ بی جے پی کے ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے  سورت کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا  دو سال کی سماعت کے بعد عدالت نے راہول گاندھی کو شخصی طور پر عدالت  میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس حکم میں راہول گاندھی آج  سورت کی عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے تصدیق کی کہ اس بات کے تمام ثبوت موجود ہیں کہ وزیر اعظم مودی کو بدنام کیا گیا ہے اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بعدازاں عدالت نے راہول گاندھی کو ضمانت منظور کردی اور انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل  دائر کرنے کے لئے 30 دن کا وقت دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button