نیشنل

پہلگام حملہ میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں پیر کے روز انجام دیے گئے ’آپریشن مہادیو‘ کے دوران پہلگام دہشت گرد حملے سے جڑے تین دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔ آل انڈیا ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی تصدیق کی ہے اگرچہ سرکاری طور پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک کیے گئے تین دہشت گردوں میں سے ایک گزشتہ سال سونمارگ ٹنل پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار تھا جب کہ دوسرا پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ شخص تھا۔ذرائع کے مطابق حروان علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی

 

اطلاع خفیہ ایجنسیوں کو ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ فوج نے کئی دنوں سے اس کارروائی کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

 

دو دن قبل دچگام کے جنگلات میں مشتبہ مواصلاتی سرگرمیوں کا پتہ لگایا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی خانہ بدوش افراد نے بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیوں کو اطلاع دی۔

 

پیر کی صبح 11:30 بجے، 24 راشٹریہ رائفلز اور 4 پیرا کمانڈوز کی ایک ٹیم نے تین دہشت گردوں کو شناخت کر کے اچانک کارروائی کی۔اطلاعات کے مطابق اس مقام پر جملہ 5 سے 7 دہشت گرد موجود تھے۔

 

وہ گھنے جنگلات میں ایک کھائی کھود کر اس پر خیمہ لگا کر چھپے ہوئے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈواس علاقے میں پہلی بار دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی تصدیق چینار کور نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر بھی کی۔

 

سیکیورٹی فورسز کے مطابق، ہلاک کیے گئے تینوں دہشت گرد غیر ملکی تھے اور لشکرِ طیبہ سے وابستہ تھے۔ انکاؤنٹر کے مقام پر محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے جہاں سے اے کے-47 رائفلیں

 

بھی برآمد کی گئی ہیں۔ نادرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے انکاؤنٹر میں حصہ لینے والی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے انتہائی سرعت اور مہارت سے کارروائی انجام دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button