نیشنل

گجرات کے سورت میں گنیش مورتی پر پتھراؤ کے الزام میں 33 افراد گرفتار

سورت _ 9 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے سورت میں اتوار کی رات اس وقت احتجاج شروع ہوا جب کچھ لوگوں نے ایک پنڈال میں  گنیش کی مورتی پر پتھراؤ کیا۔ یہ واقعہ سید پورہ علاقے میں پیش آیا۔ پتھراؤ کے الزام میں 33 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ  چھ افراد جو پتھر بازی میں ملوث تھے اور اس واقعہ کی حوصلہ افزائی کرنے والے 27 دیگر لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پتھراؤ کے واقعے کے بعد کشیدگی میں اضافے کے بعد امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 1000 پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ۔

 

سورت کے پولیس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ فی الحال سورت میں حالات معمول پر آگئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button