جرائم و حادثات
کار پل سے گر پڑی۔ ضلع عادل آباد میں دلخراش سڑک حادثہ

عادل آباد: ریاست ضلع عادل آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے نیراڈی گونڈامنڈل کے رول مامڈاگاوں کے قریب کل اُس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائرپھٹ پڑا اوریہ کاربے قابو ہوکر پُل پر سے گرپڑی۔
اس حادثہ میں 6افرادزخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔اس حادثہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔