نیشنل

اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں بس کھائی میں گر پڑی – 36 افراد ہلاک

اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں پیش آنے والے بس حادثے میں  36 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ضلعی حکام کے مطابق، 45 سیٹوں والی مسافر بس آج صبح مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں اس وقت گر پڑی ، جب بس گڑھوال کے پاوری سے کماؤں کے رام نگر کی طرف تقریباً 250 کلومیٹر طویل رات کی سفر پر تھی۔ یہ حادثہ رام نگر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا۔ پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8:25 پر پیش آیا۔ قریبی گاؤں کے رہائشی سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچے اور مسافروں کو بچانے کا عمل شروع کیا۔ کئی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کم از کم 9 زخمی مسافر ہاسپٹل لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ تین مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اے آئی آئی ایم ایس منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ بس گڑھوال موٹر اونرز یونین کی تھی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ الموڑا اور رام نگر سے متعلقہ حکام جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

 

چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے "ایکس” پر کہا کہ "الموڑا ضلع کے مارچولا میں پیش آئے افسوسناک بس حادثے میں مسافروں کی اموات کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی اور ریسکیو آپریشن تیزی سے انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button