این آر آئی

سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز، معمول سے زیادہ بارش کا امکان

ریاض ۔ واصف

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور سردی کی موسم شدید ہوا کرتا ہے۔ مملکت کی بعض علاقوں مین برف باری بھی ہوتی ہوتی ہے۔ ریاض میں درجہ حرارت صفر تک بھی پہنچتا ہے۔

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج یکم دسمبر سے موسم سرما کا آغاز ہو رہا ہے۔ جنوری سرد ترین ماہ رہے گا اور21 دسمبر کو سال کی سب سے لمبی رات ہوگی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران سعودی عرب کے مشرقی، وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں اوسط بارش معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

’دسمبر میں بارش معمول سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ الجوف ریجن، ریاض اور مکہ مکرمہ ریجنز کے متعدد مقامات پر معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔‘

قصیم، حائل اور الشرقیہ ریجنز کےعلاوہ حدود شمالیہ کے بعض مقامات پر بھی زیادہ بارش کا امکان ہے جبکہ جازان اورعسیر ریجنز کے ساحلی مقامات پر معمول سے کم بارش کے آثار ہیں۔ مملکت کے دیگر مقامات پر بارش معمول کے مطابق ہو گی۔

قومی مرکز کے مطابق ’جنوری میں ریاض، مدینہ منورہ، حائل، القصیم و نجران ریجنز اور مکہ مکرمہ ریجن کے بعض مقامات پر معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button