نیشنل

مزید 6 وندے بھارت ٹرینوں کا وزیر اعظم نے کیا آغاز

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رانچی ایئرپورٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 6 وَندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، جن میں ٹاٹا نگر – پٹنہ ٹرین بھی شامل ہے۔ 6 وَندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کا پروگرام جمشید پور میں ہونا تھا۔

 

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کیلئے 660 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ریلوے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔مودی آج صبح رانچی ایئرپورٹ پر پہنچے تاکہ وہ جمشید پور کیلئے روانہ ہوسکیں لیکن اُن کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینوں کے چلنے سے جھارکھنڈ اور پڑوسی ریاستوں سمیت مشرقی بھارت میں اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ٹرینیں سیاحتی صنعت کو مستحکم کریں گی اور اِس سے نوکریوں کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز، جھارکھنڈ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پابند عہد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button