جرائم و حادثات

پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر 6 خواتین ہلاک۔ اترپردیش میں حادثہ

نئی دہلی: اتر پردیش میں ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوپی کے مرزا پور میں آج ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے والے مسافرین کو ٹرین نے ٹکر دے دی ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس حادثے میں چھ خواتین کی موت ہوئی ہے۔

 

 

حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافرین کارتک پورنیما کے موقع پر گنگا میں مقدس ڈبکی لگانے کے لیے چوپان علاقے سے وارانسی جا رہے تھے۔حکام کے مطابق مسافرین چوپان پریاگراج ایکسپریس ٹرین میں چنار ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ بعد میں وہ پلیٹ فارم سے اترنے کے بجائے دوسری طرف کی پٹریوں پر اتر گئے۔ وہاں سے جب وہ مخالف پلیٹ فارم پر جانے کی کوشش کر رہے تھے

 

 

تو پٹری پر آنے والی ہاوڑہ-کالکا نیتا جی ایکسپریس نے انہیں ٹکر دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button