نیشنل

بہار کی ایک مندر میں بھگدڑ مچ جانے سے 7 افراد ہلاک _ درجنوں زخمی

بہار کے جہان آباد میں اتوار کی دیر رات دیر گئے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخدوم پور کے وناور میں سدھیشور ناتھ مندر کے باہر بھگدڑ میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تمام لوگ آج پیر کو مندر میں پانی چڑھانے کی رسم انجام دینے پہنچے تھے۔ مرنے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں

 

اگرچہ ضلع انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن جس طرح سے یہ واقعہ پیش آیا اور زخمیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ کئی لوگوں کو مقامی مخدوم پور ہاسپٹل اور جہان آباد ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ساون کے مہینے میں سدھیشور ناتھ مندر میں پانی چڑھانے کے لیے ایک بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ پیر کو بھیڑ بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر گزشتہ اتوار کی رات سے ہی لوگوں کا ہجوم پانی چڑھانے کے لیے پہنچنا شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پہاڑ کی چوٹی پر یہ مندر ہے اور لوگ اس پر چڑھ کر یہاں جا کر پانی چڑھاتے ہیں۔

 

اس پورے معاملے میں ایس ڈی او وکاس کمار نے میڈیا سے بات چیت کی ۔ اس سوال پر کہ کیا سیکورٹی کی کمی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ تیسرے پیر کے بعد یہ چوتھا پیر تھا۔ اس کے پیش نظر ہم چوکس تھے۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button