بنگلہ دیش میں لڑکیوں اور مندروں پر حملہ کے خلاف بطور احتجاج ہندو تنظیموں کی جانب سے 14 اگست کو نظام آباد بند منانے کا اعلان
بنگلہ دیش میں لڑکیوں اور مندروں پر حملہ کیخلاف بطور احتجاج ہندو تنظیموں کی جانب سے13/ اگست کو کینڈل ریالی اور14/ اگست کو نظام آباد بند منانے کی اپیل
نظام آباد: 12 اگست (اردو لیکس)بنگلہ دیش میں ہندو لڑکیوں اور مندروں پر حملوں کیخلاف بطور احتجاج ہندو تنظیموں کی جانب سے 14/ اگست بروز چہارشنبہ کو تلنگانہ کے شہر نظام آباد بند منانے کی ہندو تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے۔ آج بی جے پی پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات کے دوران اقلیتی طبقات کے ہندو لڑکیوں اور مندروں پر حملہ کیخلاف بطور احتجاج مختلف ہندو تنظیموں کی جانب سے نظام آباد بند منایا جارہا ہے۔ انہوں نے مختلف تجارتی اداروں کے قائدین، تعلیمی اداروں، سنیما تھیڑوں کے مالکین سے اس بند میں تعاون کرنے کا اظہار کیا
۔ اس موقع پر مختلف ہندوتنظیموں کے قائدین و دیگر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ہندو ایکتا کے زیر اہتمام 13/ اگست کی شام 6 بجے شہر کے آر آر چوراستہ گاندھی چوک پر ایک موم بنتی ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کینڈل ریالی میں ہندوؤں سے شرکت کی اپیل کی گئی۔