نیشنل
لارینس بشنوئی کی گینگ کے 7 شارپ شوٹرس گرفتار
نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی گینگ کے 7شوٹرس کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ شوٹرس ہریانہ میں سابق رکن اسمبلی کے بھتیجے سنیل پہلوان کا قتل کرنے کے منصوبہ میں تھے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں 23 اکتوبر کو بہار سے تعلق رکھنے والے شوٹر رتیش کو دہلی کے آئی ایس بی ٹی سے گرفتار کیا، جس کے بعد اس کے 6 ساتھیوں
کو پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 6 پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔