جرائم و حادثات
جیون ریڈی کے حامی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ جگتیال ایس پی
حیدرآباد ۔ جگتیال کے ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کے حامی گنگاریڈی کے قتل کیس میں ملزم سنتوش کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
اس ماہ کی 22 تاریخ کو جگتیال ضلع میں گنگاریڈی پر صبح تقریباً 8 بجے اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ اپنی بائک پر گھر جارہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد جیون ریڈی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ مقتول کے ارکان خاندان نے اسے سیاسی محرکات پر مبنی
قتل قراردیا تھا۔ قتل کی وجہہ اراضی کا تنازعہ اور پرانی مخاصمت بتائی جارہی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔