نیشنل
8 کنوڑیہ یاتریوں کی الیکٹرک شاک سے جھلس کر موت۔ ریاست بہار میں حادثہ

نئی دہلی۔ ریاست بہار کے ضلع حاجی پور میں کنوڑ یاتریوں کی ڈی جی گاڑی ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 8 یاتری ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ حاجی پور ضلع میں پیش آیا۔
سلطان پور سے تعلق رکھنے والے افراد ہری ہرناتھ مندر میں پوجا کے لیے ٹریکٹر میں جارہے تھے ٹریکٹر میں کافی اونچا ڈی جے تھا، اتوار کی رات ان کی گاڑی راستے میں ہائی ٹینشن برقی وائر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں جہاں آٹھ بھکتوں کی موت ہوگی وہیں بعض زخمی بتائے گئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد نے اس حادثہ کے لیے محکمہ برقی کی لاپرواہی کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور ہنگامہ کیا اس حادثہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔