نیشنل

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر 901 پولیس اہلکاروں کو پولیس تمغے سے نوازا گیا _ تلنگانہ کے 13 پولیس عہدیدار بھی شامل

حیدرآباد _ یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر مجموعی طور پر 901 پولیس اہلکاروں کو پولیس تمغوں سے نوازا گیا ہے۔ 140 پولیس اہلکاروں کو بہادری کا پولیس تمغہ (پی ایم جی)، 93 پولیس اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لئے صدر جمہوریہ کا پولیس تمغہ (پی پی ایم) اور 688 پولیس اہلکاروں کو شاندار خدمات (پی ایم) کے لئے پولیس تمغہ سے نوازا گیا۔

 

140 بہادری کے ایوارڈ میں سے 80 ایوارڈ اُن پولیس اہلکاروں کو دیا گیاہے، جو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے تھے اور جموں و کشمیر خطے کے 45 پولیس اہلکاروں کو ان کے شاندار کاموں کےلئے ایوارڈدیا جا رہا ہے۔ بہادری کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں 48 سی آرپی ایف، 31 مہاراشٹر، 25 جموں و کشمیر پولیس سے، 9 جھارکھنڈ سے، دلی، چھتیس گڑھ اور بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ اور بقیہ دیگر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی اے پی ایف کے اہلکار ہیں۔

 

بہادری کا پولیس تمغہ (پی ایم جی) زندگی اورجائیداد کا تحفظ کرنے یا جرائم کوروکنے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتار کرنے کی خدمات کے عوض میں دیا جاتا ہے۔ شاندار خدمات کیلئے صدر جمہوریہ کا پولیس تمغہ (پی پی ایم) پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے عمدہ خدمات کے لئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

تلنگانہ کے 13 افراد کو پولیس میڈل فار گیلنٹری اور دو کو صدر کے پولیس میڈل کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس میں انٹیلی جنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انیل کمار اور 12ویں بٹالین کے ایڈیشنل کمانڈنٹ رام کرشنا کو صدر تمغہ کے لیے منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button