جنرل نیوز

لڑکیوں کی دینی و دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین تربیت پر بھی توجہ دیں

الصفہ گرامر اسکول میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کا انعقاد

حیدرآباد

24 جنوری2023 کو الصفہ گرامر اسکول میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اسکول کی طالبات نے قرآت کلام پاک کے ذریعہ سے جلسے کا آغاز کیا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تقاریر, نظمیں اور ڈرامے پیش کیے گئےجس میں لڑکیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا.
محترمہ سیده صفیہ بیگم صاحبہ سرپرست اسکول نے مہمان خصوصی کو شال اور کتاب پیش کی اور محترمہ عظمت صدیقہ صاحبہ صدر مدرسہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ لڑکی کے بغیر دنیا کا تصور ایسا ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم کا ، محترمہ نے مزید کہا کہ اپنے خاندان و معاشره کو مضبوط و مستحکم کرنا ہو تو لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے.

مہمان خصوصی محترمہ نصرت نثار صاحبہ ڈائریکٹر اسکالر ٹیکنو اسکول وہ سکریٹری آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن حیدرآباد یونٹ ومن ونگ نے طالبات و والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ہمیں دینی تعلیم سے بھی آراستہ ہونا ضروری ہے اس لئے کہ اسلام نےصنف نازک کو نمایا مقام عطا کیا ہے لہذا کوئی لڑکی یا عورت تعلیمات اسلام کی پیروی کرے گی تو اسےکسی قسم کی مشکل کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے محترمہ نے کہا کہ ایک انسان کو اچھا بنانا یا برا بنانا عورت پر منحصر ہے لہذا ہمیں ہروقت کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی نسلوں کو اچھا انسان بنائے اور جو مقام ایک لڑکی اور عورت کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملا ہے اس کو بلندی تک پہنچاۓ اور اپنی عزت و عصمت کی حفاظت کریں.

جناب مولانا سید منہاج علی قادری شرفی بانی و پرنسپل الصفہ گرامر اسکول نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج کادن لڑکیوں کے لئے خوشی کا باعث ہےکہ اس دن کو ان سے منسوب کیا گیا ہے اور لڑکیوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسلام نے انہیں کیا مقام و مرتبہ عطا کیا ہے. مولانا نے کہا کہ قبل از اسلام لڑکیوں کو زنده در گور کر دیا جاتا تھا لیکن عین اسی جہالت و تاریکی میں سید عالم صلى الله عليه وسلم نے اپنے بیٹی خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی الله عنہا سے فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اس فرمان نبوی نے پوری دنیا میں بیٹی کے حوالہ سے موجود سونچ کو بدل کر رکھ دیا. مولانا نے مزید کہا کہ جس معاشره میں لڑکیاں دفن کی جارہی تھیں اسی معاشره سے خطاب کرتے ہوئے سید عالم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے دو لڑکیوں کی اچھی پرورش و تعلیم کا انتظام کیا اور انکا نکاح کیا وہ اور میں جنت میں اس طرح رہیں گے اور آپ صلى الله عليه وسلم نے اپنے ہاتھ کی دوانگلیوں کو کھول کر بتایا اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے مولانا نے کہا کہ جب سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سید عالم صلى الله عليه وسلم سے مخاطب ہوتے تو کہتے کہ آپ پر ہمارے ماں باپ قربان اور جب سید عالم صلى الله عليه وسلم خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرا رضی الله عنہا سے مخاطب ہوتے تو کہتے فاطمہ تجھ پر میرے ماں باپ قربان اور آپکے ماتھ کو بوسہ دیتے مولانا نے والدین سے کہا کہ لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح نہ دیں بلکہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح اعلی تعلیم دلائیں. آخر میں محترمہ وحیده بیگم صاحبہ معلمہ اسکول نے تمام مہمانوں اور والدين کا شکریہ ادا کیا. محترمہ نورالنساء قدوسی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button