نیشنل

کرناٹک میں زبردست بارش۔ تین اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری: ویڈیوز دیکھیں

نئی دہلی: ریاست کرناٹک کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہورہی ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹک کے تین اضلاع کیلئے آج بہت شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ اضلاع ہیں، Udupi، Dakshina Kannada اور Uttara Kannada ۔ محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بحیرۂ عرب کے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے ساحلی علاقے میں 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح Belagavi، Dharwad، Gadag، Haveri، Raichur، Bengaluru ، Chitradurga، Davanagere، Mysuru اور Tumkuru اضلاع سمیت کرناٹک کے مختلف اضلاع کیلئے آرینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ Chikkamagaluru، Hassan، Kodagu اور Sivamogga اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button