تلنگانہ

کریم نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف شکایت

کریم نگر _ 5 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر بنڈی سنجے کی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کریم نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک کارپوریٹر نے تحریری شکایت درج کرائی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر کمل جیت سنگھ نے کریم نگر ون ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی کہ  تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں۔ شکایت میں انہوں نے بی جے پی کے  ایم ایل اے، رگھونندن راؤ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر غور کرنے کی پولیس سے درخواست کی

 

جنھوں نے الزام لگایا کہ بنڈی سنجے نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لئے وہ اپنی بیوی کے زیورات فروخت کئے تھے ایسے میں بنڈی سنجے نے اپنے صدارت میں اشتہارات پر 100 کروڑ روپے کس طرح خرچ کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button