نیشنل

نرسری کے ایک طالب علم نے تیسری جماعت کے آصف پر پستول سے چلا دی گولی _ بہار کے ایک اسکول میں دل دہلا دینے والا واقعہ

پٹنہ _ 31 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) بہار کے ایک خانگی اسکول میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک نرسری کے 6 سالہ طالب علم نے تیسری جماعت میں زیر تعلیم 10 سالہ لڑکے پر گولی چلا دی۔ پستول کی گولی لڑکے کے بائیں ہاتھ کے کلائی کو لگی جس سے لڑکا زخمی ہو گیا۔اس حادثہ کے بعد اسکول میں سنسنی مچ گئی اور زخمی لڑکے کے رشتہ داروں اور اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے سرپرستوں نے اسکول میں پہنچ کر اپنے اپنے بچوں کو گھر لے گئے۔

 

یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح سپول ضلع کے تروینی گنج علاقے کے سینٹ جان اسکول میں پیش آیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اسکول میں صبح 9 بجے جب اسمبلی شروع ہوئی اس وقت نرسری کے چھ سالہ طالب علم نے تیسری کلاس کے دس سالہ آصف نامی طالب علم کو گولی مار دی۔تاہم پولیس نے گولی چلانے والے کی شناخت راز میں رکھی

 

۔انہوں نے کہا کہ بچہ بیگ میں پستول چھپا کر سکول آیا تھا۔ نابالغ خوش قسمتی سے ہتھیلی پر چوٹ لگنے سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ بچہ کے پاس پستول کہاں سے آئی اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی گاؤں والوں نے اسکول میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔اس واقعہ سے والدین اور سرپرستوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button