این آر آئی

امریکہ میں سہ روزہ تبلیغی جماعت کا کامیاب اجتماع  _ 5ہزار سے زائد بشمول تلنگانہ کے فرزندانِ توحید کی شرکت

اردو انگریزی اور عربی میں علماء کرام کے فکر انگیز بیانات امت مسلمہ کے لئے رقت انگیز دعا کی گئ

نیویارک (امریکہ)31 جولائی(محمد یوسف الدین خان) امت مسلمہ میں دعوت دین وفکر آخرت کی تبلیغ میں عالمی سطح پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات منعقد کئے جاتے  ہیں اس خصوص میں امریکہ کے (4)ریجنوں میں سالانہ اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے نارتھ ،ایسٹ کا سالانہ اجتماع نیو جرسی (نیو یارک) میں 26/27/28 جولائی ‌کو منعقد ہوا مزید (3) اجتماعات ماہ اگسٹ کے دوران مختلف اسٹیٹس منعقد ہونے والے ہیں

 

نور اللہ صدر مسجد اور امیر جماعت ریچمینڈ سٹی کی قیادت میں ( 40) اراکین نے شرکت کی اس اجتماع میں مولانا ادریس شیخ عمر خطیب وامام مسجد یوسف (آئی سی آر) ریچمینڈ سٹی بزبان اردو، احمد باٹلا ، نے بزبان اردو، محمد ابراھیم ، مولانا شہریار نے بزبان عربی ، مولانا استاد عبد الغفار بزبان انگریزی میں فکر انگیز بیانات سے فرزندانِ توحید کو قرآن و احادیث کی روشنی میں بیان فرمایا اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا کی گئ اس اجتماع میں (5000) سے زائد مسلمانوں نے استفادہ حاصل کیا جن میں قابل ذکر مسجد یوسف (آئی سی آر)مینجنگ کمیٹی و آئمہ کرام کے علاوہ الحاج ایم اے شکور (حال مقیم آمریکہ)صدر سینئر سیٹڑن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد (تلنگانہ) عمران ، کے ایم سی علی احمد ، مظہر کنک، نیاز احمد، ریحان شکور، عدنان ، نوید کے علاوہ دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button